موصل ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر موصل میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبہ سے زائد از 52 ہزار نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جس میں گذشتہ مہینوں میں دستیاب بشمول 2658 عام شہری اور 2570 داعش سے متعلق ہیں۔ ’’جمعرات کو ہم نے 6 غیرشناخت شدہ افراد کی نعشیں ملبہ سے نکالی ہیں جو قدیم شہر کے مرکز ’’شوان‘‘ کے پڑوسی علاقوں میں واقع ہے اور ہمیں یقین ہیکہ اس ملبہ میں مزید 500 تا 700 نعشیں ہنوز موجود ہیں‘‘ اور ’’داعشی دہشت گردوں کی شناخت کے بعد انہیں دوبارہ ’’علحدہ قبرستان‘‘ میں تدفین کردی جائے گی‘‘۔ زینی نے یہ بات کہی۔