بغداد۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) علی الصبح شل باری اور جھڑپوں سے شہر فلوجہ میں کم از کم 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ چار ماہ سے زیادہ مدت کے بعد حکومت مخالف جنگجوؤں نے فلوجہ میں حملہ کیا تھا ۔تین بجے شب تشدت پھوٹ پڑا اور کئی گھنٹے جاری رہا ۔ ایک قبائلی سردار کے بموجب جنگجوؤں کے اور دیگر 9 افراد بم حملوں سے زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔ فلوجہ کے ہاسپٹل کے انچارج ڈاکٹر احمد سمیع نے کہا کہ مزید دو بچے زخمی ہوگئے ۔ حکومت مخالف عسکریت پسندوں کی طاقت اور فوج کی کمزوری سے پورے شہر فلوجہ میں جو صوبہ عنبر میں واقع ہے جنوری کے اوائل سے ہی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔