بغداد ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے اطراف و اکناف مصروف بازاروں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے دو بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پہلا حملہ آج صبح پیش آیا جب ایک بم اسکندریہ ٹاؤن کے قریب موضع کی ہول سیل ترکاری مارکیٹ میں پھٹ پڑا، جس سے چار افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسکندریہ ، بغداد سے 30 میل جنوب میں واقع ہے۔ اسی صبح بعد میں ایک اور مارکیٹ کو بغداد کے 20 میل شمال میں موضع سبا ال بور میں نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ افراد کی جان گئی۔