بغداد ۔ 9 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں سابق وزیراعظم نوری المالکی نے الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں انہوں نے وزارت داخلہ کے قلمدان کیلئے بطور نامزد امیدوار فالح الفیاض کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔بیان میں نوری المالکی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ اسٹیٹ آف لاء اتحاد کسی طور بھی ’’البنائ‘‘ اتحاد (جس میں وہ خود بھی شامل ہیں) یہاں تک کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو بھی اس امر کی اجازت نہیں دیں گے کہ وزارت داخلہ کے لیے نامزد امیدوار فالح الفیاض یا بقیہ خالی وزارتوں کے لیے کسی بھی دوسرے نامزد امیدوار کو تبدیل کیا جائے۔