عراق میں 26 مجرمین کو پھانسی

بغداد ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ 26 قیدیوں کو جنہیں دہشت گردی سے متعلق الزامات کا مجرم پایا گیا، انہیں پھانسی دیدی گئی جو تمام عراقی شہری تھے۔ وزارت کی ویب سائیٹ پر آج پیش کردہ بیان کے مطابق یہ تمام پھانسیاں اتوار کو انجام دی گئی۔