عراق میں 160 یرغمالیوںکو مار دینے کا دعویٰ

بغداد ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی شورش پسندوں نے کم از کم 160 یرغمالیوں کو اس ماہ کے اوائل شمالی شہر تکریت میں پھانسی دیتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، ہیومن رائٹس واچ نے آج یہ بات کہی، جس کے ساتھ سٹیلائٹ خاکے اور عسکریت پسندوں کے جاری کردہ خوفناک تصاویر کے تجزیے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ امریکہ نشین رائٹس گروپ نے کہا کہ اسلامی مملکت عراق اور لیونت (آئی ایس آئی ایل) کے عسکریت پسندوں نے 11 جون اور 14 جون کے درمیان تکریت میں دو مقامات پر 160 تا 190 آدمیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس گروپ نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد مزید زیادہ بھی ہوسکتی ہے، لیکن نعشوں کو ڈھونڈ نکالنے اور اس علاقے تک رسائی میں مشکل نے مکمل تحقیقات کو روک رکھا ہے۔ عراقی ملٹری کے ترجمان اعلیٰ لیفٹننٹ جنرل قاسم الموسوی نے ان تصویروں کے معتبر ہونے کی 15 جون کو تصدیق کردی تھی۔