عراق میں 16 بارڈر گارڈ س ہلاک آئی ایس جہادیوں کی کارروائی

بغداد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 16 عراقی بارڈر گارڈس آج شامی سرحد کے قریب اپنی چوکی پر اسلامک اسٹیٹ جہادی گروپ کے علی الصبح کئے گئے حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ صوبائی اور سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک کیپٹن شامل ہے۔ انبار صوبائی کونسل کے نائب سربراہ فالح العیساوی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حملہ گارڈس کے ہیڈکوارٹرس واقع الولید کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا جس میں چار دیگر گارڈس زخمی بھی ہوئے۔ صبح تقریباً 6 بجے یہ حملہ ہوا۔ عراقی بارڈر فورس کے کمانڈر اور ایک پولیس میجر نے بھی تعداد مہلوکین کی تصدیق کی ہے۔