عراق میں کرد افواج اور اسلامک اسٹیٹ کے درمیان جھڑپیں

بغداد ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں اسلامی مملکت برائے عراق وشام نامی شدت پسند تنظیم اور کرد افواج کے درمیان لڑائی میں 14 کرد سپاہی ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقہ اربیل اس لڑائی کا منظر تھا۔ اسلامک اسٹیٹ نے آج کرد فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا جسے کردوں نے روکنے کی کوشش کی تو لڑائی شروع ہو گئی۔ پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے مطابق اس حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے قریب سو عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں۔