بغداد 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے علاقہ میں کار بم دھماکوں سے جو ایک ہسپتال کے قریب کئے گئے تھے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج اور طبی عہدیداروں نے کہاکہ یہ بم دھماکہ ایک کار پارک کے قریب ہوا جو یرموک ہاسپٹل سے مغرب میں سڑک کے پار واقع ہے۔ اِس بم دھماکہ سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے مغربی متصلہ علاقہ بایا میں کار بم دھماکہ سے 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ دیگر دو افراد کل تاجی میں لب ِ سڑک بم دھماکہ سے ہلاک ہوئے تھے۔ یہ علاقہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ہے۔