بغداد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کے بموجب بغداد کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب خودکش بم حملہ میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ کار قدوری ریسٹورنٹ کے پارکنگ کے مقام پر کھڑی کی گئی تھی، جو دھماکہ سے اڑ گئی۔ دولت اسلامیہ نے اس خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا ہیکہ ہلاکتوں کی تعداد 47 ہے۔ عراق نے مخالف دولت اسلامیہ اتحاد سے مزید مدد طلب کی ہے۔