بغداد۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق میں کل رات ایک شراب خانہ کے باہر کار بم دھماکے سے پھٹ پڑا جس سے کم از کم 17شہری ہلاک ہوگئے۔ مغربی مضافاتی علاقہ الواسطی میں تیل کی دولت سے مالا مال اور نسلی اعتبار سے ملی جلی آبادی والے شہر کِرکک میں کار بم دھماکہ کیا گیا ۔ نائب پولیس سربراہ میجر جنرل تورہان عبدالرحمن یوسف نے کہا کہ بم دھماکہ سے کم از کم 29افراد زخمی بھی ہوگئے ۔