عراق میں پولیس اڈہ پر خودکش حملہ، 17 ہلاک

بغداد ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش حملہ جس میں بکتربند گاڑی استعمال کی گئی تھی، جس میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے، عراقی پولیس کے اڈہ پر بغداد کے شمال مغرب میں خودکش حملہ کے لئے استعمال کی گئی جس میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ حملہ مرکزی پولیس کے اڈہ پر سمررا اور جھیل تارتار کے درمیان کیا گیا۔ 33 افراد زخمی ہوگئے ۔ حملہ کو دولت اسلامیہ کے جہادیوں کی کارروائی سمجھا جارہا ہے۔