بغداد۔ 19 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) عراق میں مزید 12افراد کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ عراقی وزارت انصاف کے ایک عہدیدارکے مطابق تمام 12 افراد ’دہشت گردانہ حملوں‘ میں ملوث تھے۔ فرقہ ورانہ تشدد کے شکار اس ملک میں رواں برس 144 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں سن 2012ء میں کْل 129 افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے عراقی عدالتوں میں ان مقدموں کی سماعت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ تفتیشی طریقہ کار شفاف نہیں ہے ۔