بغداد۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں 22 فوجی ہلاک ہوگئے۔ تکریت میں عسکریت پسندوں نے پولیس کے ایک کرنل کو اس کی رہائش گاہ کے قریب ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ میں دیگر 5 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری عہدیداروں نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ شمالی قصبہ سلیمان بیک میں بندوق برداروں نے اس وقت پیش قدمی کی، جب سرکاری فوجیوں نے اس علاقہ کا تخلیہ کر دیا تھا۔