بغداد ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے جنگجوؤں نے آج شمالی عراقی شہر رمزئی میں ایک سرکاری ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس طرح صوبہ انباء کے دارالحکومت پر عسکریت پسندوں کو مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔ جہادیوں نے سرکاری کامپلکس پر قبضہ کرتے ہوئے اسلامک اسٹیٹ کا سیاہ پرچم لہرایا۔