بغداد ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے آج یہاں ایک سرکاری عمارت پر ہلہ کرکے سیول سرونٹس کو یرغمال بنا لیا جبکہ تشدد کے احیاء نے جنوری میں اموات کی تعداد کو 900 سے متجاوز کردیا۔ دارالحکومت کے شمال مشرق میں کنال اسٹریٹ کے پاس وزارت ٹرانسپورٹ کے دفاتر پر آٹھ بندوق برداروں نے دلیرانہ حملہ کیا گیا اور کئی لوگ یرغمال بنالئے گئے۔