بغداد ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سات چرواہے اور کاشتکار کی نعشیں بغداد کے مضافات میں دستیاب ہوئیں جنہیں قبل ازیں دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے اغوا کرلیا تھا۔ اس علاقہ سے دولت اسلامیہ کے ہاتھوں کئی افراد کا اغوا کیا گیا ہے۔ اس علاقہ کیلئے دولت اسلامیہ اب بھی ایک خطرہ بنا ہوا ہے اور اس نے کئی دورافتادہ دیہاتوں پر حملے کئے ہیں جن کے دوران 30 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔