بغداد ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے آج شمالی عراق میں کردوں کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے امریکی سرویس رکن کو ہلاک کردیا۔ امریکہ زیرقیادت مخلوط اتحاد جہادیوں سے جنگ کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا رکن تیسرا امریکی شخص ہے جو عراق میں 2014ء سے اب تک جہادیوں کے حملہ میں ہلاک ہوچکا ہے۔