بغداد ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی صوبہ دیالہ میں آج ہوئے ایک کاربم دھماکہ میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ بالعموم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش ) اس قسم کے حملوںکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ عراقی دارالحکومت کے شیعہ اکثریتی مشرقی ضلع بغداد الجدیدہ میں حالیہ چند برسوں کے دوران یہ انتہائی بدترین اور ہلاکت خیز دھماکہ تھا۔ ذرائع نے کہا کہ اس دھماکہ میں 19 افراد ہلاک اور دیگر 43 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ جن کے منجملہ 11 دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ جنوبی علاقہ ظفرانیہ میں ایسے ہی ایک حملہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ جنگجوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملے کئے گئے لیکن مہلوکین میں اکثر عام شہری تھے۔