بغداد۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے کہا کہ سلسلہ وار خودکش حملوں کا نشانہ دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شہر رمضی کے قریب فوج پر کئے گئے جس کی وجہ سے کم از کم 18 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوج کے ایک فوجی عہدیدار اور انسداد دہشت گردی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ خودکش بم بردار دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ہموی گاڑیوں کے ساتھ رمضی یونیورسٹی کی عمارت کے قریب زبردستی داخل ہوگئے اور گاڑیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ زخمی فوجیوں کی تعداد 8 ہے۔