عراق میں خودکش بم حملہ ‘ 12 افراد ہلاک

بغداد ۔ 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خودکش کار بم حملہ سے نیم فوجی جنگجو اور عراقی سپاہی بغداد کے شمال میں ہلاک ہوگئے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں عراقی فوج اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں سے لدی ہوئی لاری فوجیوں اور نیم فوجی جنگجوؤں کے ایک مجموعہ میں قصبہ عباسیہ کے قریب گھسادی تھی اور دھماکہ کیا تھا۔