عراق میں حملے، 9 افراد ہلاک

بغداد ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بغداد اور شمالی عراق میں سلسلہ وار حملوں کے نتیجہ میں آج کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس ملک میں گذشتہ ماہ ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ عراق میں اس سال تاحال 3,200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس سے ان اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہیکہ یہ ملک دوبارہ مسلکی تصادم کی زد میں آ جائے گا جس کے نتیجہ میں 2006 اور 2007کے درمیان ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔