بغداد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : عراق کے شمال تاریخی شہر کے اطراف و اکناف کی مساجد اور مقبروں کو جہادیوں نے تباہ کردیا ہے ۔ گذشتہ ماہ موصل پر قبضہ کرنے کے بعد جہادیوں نے کم از کم چار مساجد اور مقبروں کو نقصان پہونچایا ۔ انٹرنیٹ پر پیش کردہ تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ مملکت اسلامیہ تنظیم سے وابستہ جہادیوں نے بلڈوزر کی مدد سے مساجد اور درگاہوں کو منہدم کررہے ہیں ۔۔