رمضی 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ عنبر کے دارالحکومت رمضی کے قریب جارحانہ حملہ کا آغاز کردیا ۔ فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 24 افراد زخمی اور 11 ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ۔ ایک فوجی عہدیدار اور ڈاکٹر نے کہا کہ عسکریت پسندوںنے شہر کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ۔ جھڑپوں کا آغاز کل دوپہر سے ہوا تھا ۔ جبکہ ایک پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں نے قبضہ کرلیا اور دوسرے کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔بغداد کے مغرب میں شہر رمضی کا سقوط حکومت مخالفت جنگجووں کے ملک کے دوسرے بڑے شہر پر قبضہ ہے ۔ رمضی پر عسکریت پسندوں نے جاریہ سال کے اوائل سے قبضہ کررکھا ہے اور پانچ صوبوں کے وسیع علاقوں میں بشمول صوبہ عنبر ان کی پیشرفت جاری ہے۔عنبر میں بحران پیدا ہوگیا جس کی سرحد جنگ زدہ ملک شام سے متصل ہے ۔ صیانتی افواج نے ڈسمبر کے اوخر میں رمضی کے قریب کیمپ پر دیرینہ فوجی قبضہ کو ختم کردیا ہے ۔