عراق میں جلوس جنازہ پر خودکش حملہ 10 افراد جاں بحق

بغداد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شمالی علاقہ میں خودکش حملہ آوروں نے ایک جلوس جنازہ کو بھی نہیں بخشا، جہاں کئے گئے حملے کے دوران جنازہ میں شریک 10 سوگوار ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ایک زرعی علاقہ میں موجود جنازہ کی تیاری کیلئے بنائے گئے خیمہ پر حملہ کردیا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ حکومت حامی ملیشیاز جسے ساہوایا اویکننگ کونسلس بھی کہا جاتا ہے، سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے والد کے جنازہ کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ خودکش حملہ ہوا۔