عراق میں تازہ تشدد، کم ازکم 54 افراد ہلاک

بغداد ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی صوبہ عنبر میں جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں کم ازکم 34 افراد مارے گئے۔ حکام کے بقول مہلوکین میں 22 فوجی جبکہ بارہ شہری شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ بعدازاں فوج نے صوبائی دارالحکومت رمادی کا محاصرہ کر لیا اور اس دوران سنی اکثریتی شہروں رمادی اور فلوجہ میں فضائی حملے بھی کئے گئے۔ عینی شاہدین کے بقول ان حملوں کے بعد شہری اپنا گھر بار چھوڑ کر وہاں سے کوچ کر رہے ہیں۔ حکومتی فوج کے مطابق ان شہروں پر قابض القاعدہ کے حامی جنگجوؤں کو پسپا کرنے میں چند دن لگیں گے۔