عراق میں بم دھماکے، 8 ہلاک

بغداد ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شمال میں آج بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس اور ایک ڈاکٹر نے یہ بات کہی جبکہ عراق جہادیوں کی زیرقیادت بڑی جارحانہ مہم پر قابو پنے کیلئے بدستور جدوجہد کررہا ہے۔ سب سے مہلک حملہ میں ایک خودکش بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی سمارا کے جنوب میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر اڑا دی جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 3 پولیس ملازمین تھے۔ اس واردات میں 7 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سمارا کے مغرب میں لب سڑک بم دھماکہ میں فیڈرل پولیس کے 3 ملازمین ہلاک ہوگئے اور 2 دیگر کو زخم آئے۔ یہ شہر شیعہ فرقہ کیلئے مقدس ہے جہاں 2006ء میں بھی بم دھماکہ کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی بین فرقہ لڑائی چھڑ گئی جس میں دسیوں ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔ اسلامی مملکت گروپ سے وابستہ جہادی 9 جون کو شروع کردہ بڑی جارحانہ مہم میں 5 عراقی صوبوں کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔