عراق میں بم حملے اور فائرنگ : 9 افراد ہلاک

بغداد 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے اطراف آج ہوئے بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ آج صبح اس وقت ہوا جب ایک بم بغداد کی شمال مشرقی مارکٹ کے علاقہ حسینیہ میں ہوا جہاں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس حملے میں دیگر 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح بغداد کے شمال میں ایک اور مارکٹ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور 12 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ صبا البور علاقہ میں ہوا تھا ۔ علاوہ ازیں ایک تیز رفتار کار میں سوار بندوق برداروں نے ایک فوجی چیک پوائنٹ پر فارئنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو سپاہی ہلاک اور دو دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔