عراق میں بمباری سے 14 فوجی و نیم فوجی جنگجو ہلاک

بغداد۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خود کش کار بم حملے اور بوبی ٹریاپ مکان میں دھماکہ سے کم از کم 14 فوجی اور نیم فوجی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں سے لدی ایک کار تاجی کے فوجی اڈے کی پھاٹک سے ٹکرا دی تھی جس میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے، کئی فوجی ہفتہ وار چھٹی پر روانہ ہورہے تھے جن میں سے 21 زخمی ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں ایک دیہات میں داعش کے جنگجوؤں نے 4 فوجیوں اور 2 نیم فوجی جنگجوؤں کو بوبی ٹریاپ مکان میں دھماکہ سے ہلاک کردیا۔