عراق میں ایک ملازم پولیس کی نعش برآمد بوبی ٹریپ سے دو رشتہ ہلاک

سمرہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اغوا شدہ پولیس ملازم کی نعش اس کے دو رشتہ داروں نے دریافت کی لیکن یہ نعش دھماکو مادوں کے ساتھ تھی جو دھماکہ سے پھٹ پڑے جس کی وجہ سے نعش دریافت کرنے والے مقتول کا باپ اور بھائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور ایک ڈاکٹر کے بموجب ملازم پولیس کا قریبی دیہات شرقط سے اغوا کیا گیا تھا۔ دھماکہ سے اس کا دوسرا بھائی بھی زخمی ہوگیا۔ عسکریت پسند عام طور پر عراق میں کار بم دھماکے کرتے ہیں یا لب سڑک بم نصب کرتے ہیں یا پھر دھماکو آلہ زمین میں دفن کرتے ہیں اور

انہیں عصری دھماکو آلات کے ذریعہ اڑا دیا جاتا ہے لیکن نعشوں کے ساتھ بوبی ٹریپ بم باندھنا بہت کم پیش آتا ہے۔ بم حملوں کیلئے جانوروں جیسے گدھوں پر بھی بوبی ٹریپ بم باندھ کر انہیں آبادی میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دیگر مقام پر آج ایک کار بم دھماکہ ہوا۔ شمالی بغداد کے علاقہ میں ہونے والے اس بم دھماکہ سے دو افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب 30 اپریل کے عام انتخابات کے بعد سے تشدد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ حکومت ان کیلئے بیرونی عناصر کو ذمہ دار قرار دیتی ہے۔ حکومت کے خیال میں پڑوسی ملک شام میں خانہ جنگی سے متاثر ہوکر بھی عراق میں خونریزی کی جارہی ہے۔