بغداد31مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وسط ومغربی عراق میں ہفتہ کو دو مختلف واقعات میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ داعش (آئی ایس) کا ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ پولیس افسر کرنل محمد الباجی نے بتایا کہ وسطی عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے دہشت گردوں نے یاتریب علاقے میں پولیس اور فوج کی مشترکہ گشتی پارٹی پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے ایک پولیس افسر اور ایک فوجی کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اضافی فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے تلاش مہم شروع کی گئی ہے ۔ ادھرمغربی عراق کے عنبر صوبے میں فوج اور پولیس کمانڈو رجمنٹ نے الہریزیا علاقے میں داعش کے خلاف مہم چلائی۔