بغداد ، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شورش زدہ علاقہ رمادی اور بغداد میں آج کار بم حملے پیش آئے، جن میں کم از کم بارہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بغداد میں دو کار بم شیعہ علاقہ امِل میں ہوئے۔ کسی گروپ نے ان کار بم حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کل جمعہ کی رات دیر گئے بارود سے لدے ٹرک سے ایک اعلیٰ پولیس افسر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں اعلیٰ پولیس افسر لیفٹیننٹ جنرل فیصل ملک اور دیگر سات پولیس عہدیدار شامل ہیں۔