عراق میںرکن پارلیمان سمیت 25 افراد ہلاک

بغداد،15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) عراقی دارالحکومت بغداد کے زیادہ تر شیعہ آبادی والے ایک علاقے میں خود کش کار بم حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں عراقی پارلیمان کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ اس بم حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ ایک خود کش حملہ آور کی طرف سے یہ کار بم دھماکا اس وقت کیا گیا جب بہت سی گاڑیاں شہر کے اس علاقے میں داخلے کیلئے قطار میں کھڑی تھیں۔