عراق: مختلف پر تشدد واقعات میں کم ازکم 42 افراد ہلاک

بغداد ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں گزشتہ روز پیش آئے مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں ان سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں ہوئیں، جو رات گئے تک مختلف علاقوں میں جاری رہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں رواں برس کے صرف ابتدائی دو مہینوں میں 1400سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔