بغداد ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں متعدد جنگجو مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہوگیا اور آغاز میں ہی بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک یا گرفتار کر لئے گئے۔ دریں اثناء وزارت داخلہ نے صوبہ انبار کے علاقہ بار وانا سے باغیوں کے حملوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو واپس اپنے گھروں میں آنے کا کہہ دیا ہے۔