نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر اُمور خارجہ وی کے سنگھ توقع ہے اتوار کو عراق کیلئے C-17 طیارے میں روانہ ہوں گے تاکہ اُن 39 ہندوستانیوں کے فانی باقیات کو واپس لاسکیں جنھیں جنگ زدہ ملک میں ہلاک کردیا گیا۔ ذرائع نے آج بتایا کہ مرکزی وزیر توقع ہے پیر کو دیر گئے یا منگل تک نعشوں کے ساتھ وطن واپس ہوں گے۔