عراق سے 1200 چینی ورکرس کا تخلیہ

بیجنگ۔ 28 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ایک چینی کمپنی کے زائد از 1,200 ورکرس کو عراق کے جنگ زدہ شہر سمارا سے بحفاظت منتقل کردیا گیا ہے اور اب وہ بغداد میں ہیں۔ وزارت خارجہ ترجمان قن فانگ نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ورکرس چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کیلئے شمالی صوبہ صلاح الدین میں ایک پاور پلانٹ تعمیر کررہے تھے ۔ ان ورکرس کو چینی سفارتخانہ اور عراقی حکومت اور فوج سے تخلیہ کے عمل میں مدد ملی ہے۔ عراق میں زائد از 10 ہزار چینی باشندے برسرکار ہیں ۔ بیشتر ایسے علاقوں میں ہیں جہاں سکیورٹی صورتحال قابو میں ہیں۔