عراق سمٹ میں سعودی عرب اور ایران یکجا

بغداد ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے زیراہتمام سمٹ نے علاقائی حریفوں سعودی عرب اور ایران کو یکجا کردیا ہے تاکہ تعلقات کو بہتر بنائیں اور عراق میں سرمایہ مشغول کریں۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ال ھلبوسی ایک روزہ سمٹ کی سربراہی کررہے ہیں، جو عراق اور اس کے چھ پڑوسی مملکتوں شام، سعودی عرب، ایران، ترکی، اردن اور کویت کے درمیان منعقد ہورہی ہے۔

امریکی منصوبہ میں جزیرہ سینا فلسطینیوں کو دینے کی تجویز نہیں
یروشلم 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کیلئے مجوزہ امن منصوبے میں جزیرہ سیناء کا علاقہ فلسطینیوں کو دینے تجویز شامل نہیں۔گرین بیلٹ نے سوشل میڈیا اور بعض میڈیا کی خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی منصوبے میں غزہ کے علاقے کو مصر کے جزیرہ نما سینا تک وسعت دینے کی تجویز شامل ہے۔ کشیدگی ختم کرنے امن منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔