عراق : داعش کا خودکش بم حملہ، جنرل ہلاک

بغداد ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے 4 خودکش بم بردار فوجی ہیڈ کوارٹر جو بغداد کے مغرب میں واقع ہے، زبردستی داخل ہوگئے۔ ایک عراقی جنرل اور دیگر 5 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ فوج اور پولیس عہدیداروں کے بموجب بم برداروں میں ریجمنٹل ہیڈکوارٹرس پر صوبہ عنبر کے علاقہ حدیثہ میں کل دیر گئے حملہ کرکے اسٹاف بریگیڈیر جنرل علی ابو اور دیگر 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ میجر جنرل علی ابراہیم دابون سربراہ الجزیرہ آپریشنس کمانڈ نے کہاکہ خودکش بم بردار نے اپنے آپ کو ابود کے دفتر میں خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔ جبکہ دیگر 3 بم برداروں نے دیگر مقامات پر خود کو دھماکہ سے اُڑادیا۔ 7 فوجی زخمی ہیں۔ کرنل فاروق  الجغائیفی نے کہاکہ حدیثہ پولیس نے حملہ کی توثیق کی ہے۔ یہ ایک بڑے تالاب کے قریب کیا گیا اور بم بردار فوجی وردی میں ملبوس تھے۔ عراق کے قبائیلی اور فوجی حدیثہ کا دفاع کررہے ہیں۔ یہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے تالاب کے قریب واقع ہے۔ دولت اسلامیہ 18 ماہ سے زیادہ فضائی حملوں کی مدد سے اِس علاقہ کا دفاع کرنے والوں پر حملے کرتا رہا ہے۔ دولت اسلامیہ کے ساتھ جنگ سے تاحال عراق کے صوبہ عنبر میں کئی سینئر فوجی افسر ہلاک ہوچکے ہیں۔