بقوبہ (عراق) ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو بغداد کی شمالی فوجی چوکی کے قریب دھماکہ سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ایک سینئر سراغ رساں عہدیدار زخمی اور چار ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ بقوبہ کے قریب پیش آیا۔ مہلوکین میں ایک لیفٹننٹ اور زخمیوں میں 9 پولیس والے شامل ہیں۔