عراق جنگجوؤں کی مدد کرنے کا الزام مسترد : سعودی عرب

جدہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے وزیراعظم نوری المالکی کے اِن الزامات کو مسترد کردیا کہ سعودی عرب ، عراق کے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ جدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم رابطہ ٔ اِسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے المالکی پر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیاں تباہ کن ہیں۔ اس کی کارروائیاں عراقی عوام کی مرضی کی نمائندگی نہیں کرتیں۔