عراقی ٹاؤن میں آئی ایس تخلیہ کے اندرون 24 گھنٹے واپس

بغداد ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ گروپ آج مغربی عراق میں صحرائی ٹاؤن رتبع پر دوبارہ واپس ہوگیا، جس کا اس نے اندرون ایک یوم تخلیہ کیا تھا، عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ صوبہ انبار کے اس دور افتادہ ٹاؤن کے میئر نے آئی ایس کی جانب سے دستبرداری پر متنبہ کیا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ جہادی تنظیم مقامی آبادی کی وفاداری کو آزما رہی ہے۔ اس علاقہ کے انچارج جزیرہ آپریشنس کمانڈ کے سینئر عہدہ دار نے کہا کہ داعش نے رتبع ٹاؤن پر اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کرلیا ہے۔ انھوں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ داعش کے جنگجو بکتربند گاڑیوں اور توپ خانہ کے ساتھ القائم سے واپس آگئے ، اور یہ اسلحہ ٹاؤن کے مضامات میں متعین کردیئے۔