عراقی نائب وزیراعظم صالح قاتلانہ حملے میں محفوظ

بغداد ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک عراقی قانون ساز کا کہنا ہے کہ ملک کے نائب وزیراعظم قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں جس میں فوجیوں کے بھیس میں عسکریت پسندوں نے بغداد کے مغربی علاقہ میں اُن کے قافلہ پر فائرنگ کی تھی۔ قانون ساز طلال الزباعی کا کہنا ہے کہ وہ نائب وزیراعظم صالح المطلق اور کئی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آج ابوغریب علاقہ میں دیہاتوں کے دورے پر تھے۔ طلال کے مطابق ملٹری یونیفارم میں ملبوس حملہ آوروں نے ملٹری گاڑیاں چلاتے ہوئے اُن کے قافلے پر فائرنگ کردی لیکن صالح محفوظ رہے اور حملہ آور فرار ہوگئے۔