عراقی قبائیلیوں نے جہادیوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے

رمضی۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جہادیوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف عراق کے مغربی دارالحکومت میں 25 سے زیادہ ممتاز قبیلوں نے جہادیوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے۔ ایک قبائیلی سردار اور سرکاری عہدیداروں کے بموجب صوبہ عنبر میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں اور ان کے حلیف شورش پسندوں نے وسیع علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ قبائیلیوں کی ان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی کوشش ایران کی دو ماہ طویل خانہ جنگی میں ایک اہم موڑ ہے۔