عراقی فورسیس کی عسکری گروپ سے محاذ آرائی

سلیمانیہ (عراق) ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسیس اس وقت بغداد کے شمال مشرقی علاقہ میں عسکری گروپ سے محاذ آراء ہے جبکہ امریکہ نے کہا کہ طاقتور جہادی گروپ ’’کچھ بھی کرسکتا ہے اور وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے‘‘۔ جہادیوں سے خطرات لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ شام میں بھی تیزی سے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ پنٹگان کے سربراہ نے خبردار کیا کہ دولت اسلامیہ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ یہ گروپ طاقتور ہورہا ہے۔ اس کے خلاف زبردست کارروائی ضروری ہے۔ امریکی صحافی جیمز فولے کا قتل کرنے کے المناک واقعہ سے مغرب کو جہادیوں کا نظریہ خطرنا محسوس ہونے لگا ہے لیکن جہادیوں کے خطرات کے باوجود اور

دوسرے رپورٹر کو ہلاک کرنے کی دھمکی کے بعد کہ اگر فضائی حملے روکے نہیں گئے تو اس رپورٹر کو بھی ہلاک کیا جائے گا۔ امریکہ نے شمالی عراق میں عسکریت پسندوں پر دوبارہ بمباری کی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ عراقی سرکاری فوج اور کرپشن سپاہیوں نے آج صوبہ دیالہ کے جوالہ علاقہ میں جہادیوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ یہ لڑائی عراق کے بغداد کے شمالی مشرقی حصہ میں جاری ہے جہاں 11 اگست کو عسکری گروپ نے علاقہ پر قبضہ کیا تھا۔ یہ آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب پنٹگان کے سربراہ نے کہا تھا کہ دولت اسلامیہ کو شکست ہورہی ہے جو عراق کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے اب فرار ہورہے ہیں۔ یہ لوگ شام کے پڑوسی علاقوں کے بشمول دیگر علاقوں کو فرار ہورہے ہیں جہاں اس کے ساتھی جہادیوں نے سب سے بڑے علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔