عراقی فوج کی کارروائی میں2000 دہشت گرد ہلاک

بغداد، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی میں 50 سے زیادہ خودکش حملہ آوروں سمیتدولت اسلامیہ کے 2000سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ مغربی موصل میں تلعفر کا علاقہ آئی ایس عسکریت پسندوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فوج نے 20 اگست سے 31 اگست تک ایک مہم شروع کی تھی ۔ تلعفر کے علاقے کے ساتھ ہی اس سے متصل ، محل بیاح اور ایاضیہ شہر میں مہم کے دوران تقریبا 2000 عسکریت پسندوں کے ساتھ ہی 50 سے زائد خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے ۔مشترکہ کارروائیکمان کے لیفٹیننٹ جنرل عبد العامر یاراللہ کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ عراقی فوج نے اپنی کارروائیکے دوران کافی بڑی تعداد میں بم اور دھماکہ خیز مادہ کو بھی ناکارہ کردیا۔