عراقی طالب علم کارتوس رکھنے پر گرفتار

حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمیگریشن عہدیداروں نے عراقی طالب علم کو کارتوس رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد متوطن سنگاریڈی میدک کا تعلق عراق سے ہے اور وہ تعلیم کی غرض سے حیدرآباد آیا۔ آج رات شمس آباد ایرپورٹ سے دبئی روانگی کی کوشش کے دوران ایمیگریشن عہدیداروں نے احمد  کے بیاگیج کی اسکریننگ کے دوران 7.62 ایم ایم کارتوس برآمد ہوا جس کے بعد اسے فوری حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حراست میں لئے گئے عراقی طالب علم کو شمس آباد ایرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں  پر سکیورٹی ایجنسیوں نے اس کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس مصروفِ تحقیقات ہے۔