عدن میں کار بم دھماکے ، 5 افراد ہلاک

صنعا ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمنی سکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر عدن میں کم از کم پانچ افراد دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ دھماکے آج پیش آئے جن میں مخالف دہشت گردی ملٹری کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جہاں مشتبہ عسکریت پسندوں کو محروس بھی رکھا جاتا ہے۔ دیگر دھماکہ ضلع گولدمور میں پیش آیا جس کے ذریعے عدن کے سابق گورنر کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کی فوری کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔