عدن میں حوثیوں کے ٹھکانے پر فضائی حملے

عدن ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد میں یمن کے سب سے بڑے جنوبی شہر عدن میں لگاتار ساتویں شب آج بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ علاوہ ازیں دارالحکومت صنعا اور دیگر مقامات کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک فوجی عہدیدار کے مطابق شمالی شہر دارسعد میں باغیوں کے زیرکنٹرول صوبائی انتظامی کامپلکس کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین اور زخمیوں میں حوثی شیعہ باغیوں کی کثیر تعداد شامل ہے ، لیکن وہ ان کی صحیح تعداد بتانے سے قاصر ہیں۔ عرب اتحاد میں حوثیوں کے علاوہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوجی یونٹوں کو اس وقت تک اپنی فضائی کارروائی کا نشانہ بنانے کا عہد کیا ہے جب تک وہ خود کو سپرد نہیں کردیتے۔