عدالت کے جونیئر اسسٹنٹ کی خودکشی

نظام آباد ۔7۔جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عدالت کے ایک ملازم نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی یہ واقعہ شہر نظام آباد کے شیواجی چوک کے علاقہ میں پیش آیا

سب انسپکٹر IIIٹائون سری ہری نے بتایا کہ ضلع کورٹ کے جونیئر اسسٹنٹ چندراشیکھر شرما کل اپنے اعلیٰ عہدوں کو فون پر رخصت منظور کرنے کی اطلاع دی اور گھر میں ہی موجود تھا۔ چندراشیکھر شرما کی بیوی بھاگیہ ریکھا سرپور گورنمنٹ ہائی اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے مامور ہے،کل شام حسب معمول مکان پہنچنے پر اس نے اپنے شوہر چندراشیکھر شرما کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا ۔ جس پر فوری چلانا شروع کیا تو پڑوسی جمع ہوگئے اور فوری پولیس کو اطلاع دی ۔

جس پر IIIٹائون سب انسپکٹر نے یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کاروائی کی۔ چندراشیکھر نے ایک تحریر لکھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ ناسازی صحت کی وجہ سے خودکشی کررہاہوں پولیس نے بعدپنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔